ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 51 کروڑ ڈالراضافہ ، مجموعی حجم پانچ سال بعددوبارہ16 ارب70کروڑ تک پہنچ گیا؛مرکزی بنک

جمعہ 10 اپریل 2015 16:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) آئی ایم ایف سے قرض کی مد میں55کروڑ ڈالر کی چھٹی قسط ملنے سے ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 51 کروڑ ڈالرکانمایاں اضافہ دیکھا گیاہے،جبکہ مجموعی حجم پانچ سال بعددوبارہ16 ارب70کروڑ ڈالر ہوگیا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کیذخائرکی مجموعی مالیت سولہ ارب سترکروڑ ڈالر ہوگئی ہے، جس میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس گیارہ ارب اکسٹھ کروڑ پینسٹھ لاکھ ڈالر ہیں۔بینکوں کے فارن کرنسی اکاؤنٹس میں پانچ ارب نوکروڑ ڈالر ہیں، پاکستان کیڈالر ذخائرکا مجموعی حجم پانچ سال بعد دوبارہ اس سطح پر پہنچا ہے۔ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ اضافہ آئی ایم ایف سے پچاس کروڑ ڈالرقرضے کی قسط ملنے کے باعث ہوا۔

متعلقہ عنوان :