انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف جوڈیشنل کمیشن کا قیام خوش آئند ہے، علامہ ثناء اللہ حیدری

جمعہ 10 اپریل 2015 15:58

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) انتخابات میں دھاندلیوں کی وجہ سے عوام کا اعتماد انتخابات سے ختم ہوتا جارہا ہے ایسے موقع پرانتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف جوڈیشنل کمیشن کا قیام خوش آیند ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان راہ حق پارٹی سندھ کے کنوینر علامہ ثناء اللہ حیدری نے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ نظام پر عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے کے لئے اس کا شفاف ہونا ضروری ہے انتخابی دھاندلیوں نے قوم کے اعتماد کو متزلزل کیا ہے انتخابات شفاف ہوئے تو صاف ستھری اور دیانتدار قیادت سامنے آئے گی پاکستان راہ حق پارٹی میں نوجوان بڑی تعداد میں شامل ہورہے ہیں نوجوانوں کا راہ حق پارٹی میں شامل ہونا نوید سحر ہے راہ حق پارٹی میں نوجوانوں کو محفوظ روشن مستقبل دیں گے سیاسی جماعتوں میں غنڈہ گردی ، بھتہ کلچر اور اسلحہ مافیا کی وجہ سے نوجوان سیاسی جماعتوں میں شامل ہونے کے باوجود منفی سرگرمیوں میں ملوث ر ہے نوجوانوں کو غلط استعمال کیا گیا لیکن راہ حق پارٹی سیاسی جماعتوں کے اس طرز عمل کو تبدیل کرے گی قوم کے بزرگ رہنمائی کریں ظلمت کے اس نظام کو توڑیں گے ۔