پشاور،کوہاٹ روڈ پر واقع ملازمین کے بچوں کیلئے مختص سکول کی بندش کیخلاف احتجاج

جمعہ 10 اپریل 2015 15:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پشاورکے علاقہ کوہاٹ روڈ پرواقع سرکاری ملازمین کے بچوں کیلئے مختص سکول اینڈ کالج کی بندش کے خلاف تیسرے روز بھی احتجاج جاری رہا ،طلباء اورملازمین نے محکمہ تعلیم سے سکول بندش کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیاہے۔کوہاٹ روڈ پر ہونے والے اس مظاہرے میں سکول کے طلبا، اساتذہ اور والدین کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے صوبائی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اور کوہاٹ روڈ پر ٹائر جلا کر اسے ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کر دیا۔ اساتذہ کا مذید کہنا تھا کہ یہ کیسی تعلیم عام کرنے کا دعوی کرنے والی حکومت ہے جو سکولوں کو بند کر رہی ہے ؟ اس قدیم سکول کو بند کر کے بچوں کے مستقبل سے نہ کھیلا جائے۔مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگرسرکاری بنولنٹ فنڈ سکول کی بندش کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو وہ احتجاج کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گے اورکسی قسم کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :