وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی امجدعلی کی چیف پیسکو سے ملاقات

جمعہ 10 اپریل 2015 15:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے جمعہ کے روز پشاور میں چیف پیسکوحسن رضافاضل سے ملاقات کی اور انہیں اپنے حلقہ پی کے 82-سوات کے مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر بجلی کے لئے پانچ کروڑ روپے کی رقوم بھی جمع کروائیں اور حلقہ کے لئے بجلی کے70ٹرانسفارمر،400 بجلی کے ایچ ۔

ٹی۔ایل۔ٹی۔ پول اور کیبل کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ اس موقع پر انہوں نے حلقہ کے عوام کو درپیش تمام مسائل سے متعلق چیف پیسکو کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ چیف پیسکو نے ان مسائل کے حل کرنے کا وعدہ کیا۔جبکہ بجلی سے متعلق ہونے والے دیر اور مالاکنڈ کے عمائدین کے جرگہ کے فیصلوں پر بھی بحث ہوئی جن کے مطابق جب تک چکدرہ گرڈسٹیشن میں 40 ایم۔

(جاری ہے)

ای۔

اے۔ پاور ٹرانسفارمر نہیں لگے گا اس وقت تک بجلی کے فیڈر پر کام نہیں ہوگا ۔ڈاکٹر امجد علی نے اس سلسلے میں چیف پیسکو سے چکدرہ گرڈ سٹیشن میں نئے ٹرانسفارمر کی جلد تنصیب کیلئے بھی کہا۔ انہوں یونین کونسل شموزئی کے عوام کو یہ خوشخبری سنائی کہ آنے والے گرمیوں کے موسم میں بجلی کی کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔معاون خصوصی نے کہا کہ ان کی کوششوں سے مختصر عرصہ میں شموزئی فیڈر کی تنصیب اور274پول لگائے گئے ہیں اور ان پر کیبل بچھانے کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے اور اس منصوبے کو رمضان کے مہینے کے دوران علاقے کے غریب عوام کے ساتھ رات کو سحری تک کھڑے رہ کراپنی نگرانی میں انہوں نے مکمل کروایا ہے۔

لیکن اب کچھ مفاد پر ست عناصر اپنے سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کے لئے اس فیڈرز کو مکمل کرانے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ جو کہ جھوٹ اور منافقت پر مبنی ہے۔ حالانکہ شموزئی کے تمام عوام کو معلوم ہے کہ جب اس فیڈر کے منصوبے پر کام ہو رہا تھا تویہ مفا پرست لوگ اس کی مخالفت کرد رہے تھے اور مذاق اڑا رہے تھے انہوں نے ایک لمحہ کے لئے بھی اس منصوبے میں غریب عوام کا ساتھ نہیں دیا لیکن مکمل ہونے کے بعد اب اپنے نمبر بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو حقیقت کا علم ہے وہ باشعور ہیں اور جانتے ہیں کہ کون زیادہ ان کا مخلص ہے اس لئے وہ ان نام نہاد مفاد پرستوں کے جھوٹے لزامات اور وعدوں پر یقین نہیں کریں گے اور بلدیاتی انتخابات میں ان لوگوں اور جماعتوں کو کامیاب کریں گے جو عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی ساتھ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :