کراچی ، ایس آئی یو اور سی پی ایل سی کی سولجر بازار میں کارروائی، دو بھتہ خور گرفتار

جمعہ 10 اپریل 2015 15:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) کراچی میں ایس آئی یو اور سی پی ایل سی نے سولجر بازار کے علاقے میں کارروائی کرکے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایس ایس پی فاروق اعوان نے بتایا کہ ایس آئی یو اور سی پی ایل سی نے سولجر بازار میں کارروائی کرکے دو بھتہ خوروں سید عامر حسین اور نثار علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان لیبارٹریز ‘ سکولز اور نجی کمپنیوں سے بھتہ وصول کرتے تھے۔ ملزمان نے لیبارٹریز سے 14مرتبہ تیس ہزار روپے بھتہ وصول کیا تھا۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :