فقیروالی ، ہائی ایس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، دوافرادجاں بحق ،دوزخمی

جمعہ 10 اپریل 2015 15:14

فقیروالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) فقیروالی کے نزدیک ہائی وئے روڈ پر شادی میں شرکت کے لیے بہاولپور سے آنے والی ہائی ایس سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس سے موٹر سائیکل سوار محمد امین ، اس کی کزن عنبرین موقع پر دم توڑ گئے جبکہ متوفی کی دو بچیاں تین چار سالہ ، اس کی بہن رضیہ بی بی زخمی ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ ویگن موٹر سائیکل سے ٹکرا کر بے قابو ہو گئی اور قریب پانی کے کھال میں پھنس کر رک گئی ویگن میں بیٹھے شاہ محمد ، محمد اختر ،اللہ بچایا شدید زخمی ہو گئے ۔

زخمی سواریوں کا کہنا ہے کہ ویگن کا ٹائی راڈ کھلنے سے گاڑی بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرائی جبکہ ڈی ایس پی ہارون آباد نوازش علی بخاری ایس ایچ او تھانہ فقیروالی محمد عمران چوہدری بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے وہاں موجود میڈیا و دیگر لوگوں کو بتایا کہ گاڑی کا ٹائی راڈ نہیں کھلا بلکہ ڈرائیور کو نیند آنے یا پھر تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا ۔اور وہ سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا ۔ورثاء اتفاقیہ حادثہ قرار دیکر لاشیں گھر لے گئے ۔