دالبندین ‘ سرچ آپریشن کے دور ان سمگلر ہلاک ‘ ایک گرفتار ‘ بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد

جمعہ 10 اپریل 2015 14:51

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) بلوچستان فرنٹیئر کور کا دالبندین اور ڈیرہ مراد جمالی میں سرچ آپریشن کے دور ان ایک اسمگلر ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ بھاری تعداد میں خود کار اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر دالنبدین پاک افغان سرحد پر سرچ آپریشن کیا گیا تو منشیات اسمگلر کرنے والے افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی فائرنگ کے تبادلے میں ایک اسمگلر ہلاک ہو گیا ‘ باقی سرحد پاک کر کے افغانستان میں داخل ہو گئے۔

ترجمان ایف سی کے مطابق ہلاک ہونے والے اسمگلروں سے خود کار اسلحہ بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ‘ علاقے میں سرچ آپریشن کئی گھنٹے جاری رہا۔ ڈیرہ مراد جمالی میں بھی ایف سی نے سرچ آپریشن کرتے ہوتے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :