ایکسپو سینٹر میں نمائش،وزیر اعلیٰ سندھ شرکا سے گلے ملتے ہوئے لڑکھڑا گئے

جمعہ 10 اپریل 2015 14:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں نمائش کے دوران شرکاء سے گلے ملتے ہوئے لڑکھڑا گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کراچی کے ایکسپوسینٹر میں مائی کراچی نمائش کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ٹی ڈیپ کے سربراہ ایس ایم منیر سے گلے مل رہے تھے کہ اچانک لڑ کھڑا گئے تاہم ایس ایم منیر نے انہیں گرنے سے بچا لیااور پھر وزیر اعلیٰ سندھ دوبارہ سے شرکاء سے گلے ملتے رہے۔

متعلقہ عنوان :