الیکشن کمیشن نے این اے 246کیلئے پولنگ سٹاف کا تقرر کر دیا

جمعہ 10 اپریل 2015 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقہ این اے 246کیلئے پولنگ سٹاف کا تقرر کر دیا،213پریزائیڈنگ آفیسر،769 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے، 769پولنگ بوتھ قائم کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 246میں ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 3لاکھ57ہزار 781ہے، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 1لاکھ 96ہزار187اور خواتین ووٹرز کی تعداد1لاکھ 61ہزار 594ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقے میں 769پولنگ بوتھ قائم کر دیئے گئے ہیں،213پریزائیڈنگ آفیسر،769 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفسر،769 پولنگ افسران اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ واضح رہے کہ حلقہ این اے 246کی نشست نبیل گبول کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :