اسپیکر قومی اسمبلی کی یوم دستور کے موقع پر قوم کو مبارک باد

جمعہ 10 اپریل 2015 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ یوم دستور پر پوری قوم اور پارلیمان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ،آج سے 42 سال قبل عوام کی منتخب کردہ جمہوری قیادت نے قوم کو ایک متفقہ آئین کا تحفہ دیا۔

(جاری ہے)

یہ مقدس دستاویز ہمیں ایک قوم کے طور پر متحد رہنے اور وفاقی یونٹس کوامن و آ تشی اور خود مختاری کے ساتھ اکٹھا رہنے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔ یہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے باہمی احترام اور آزادی, سماجی انصاف اور مساوات کا تحفظ کرتی ہے۔بحیثیت ممبر پارلیمنٹ آئین کی کتاب کے ہر لفظ کا تحفظ ہماری اوالین ذمہ دار ی ہے۔ بحثیت ممبر پارلیمنٹ یہی ہمارا حلف اور قوم سے کیا گیا وعدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :