چین پاکستان میں 2کھرب 1ارب روپے کا پاور پلانٹ لگائے گا

جمعہ 10 اپریل 2015 14:23

چین پاکستان میں 2کھرب 1ارب روپے کا پاور پلانٹ لگائے گا

اسلام آباد، بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) چین پاکستان میں دو کھرب ایک ارب روپے کا پاور پلانٹ لگائے گا ۔ پلانٹ تین ماہ میں مکمل ہوگا ۔ پلانٹ کا انحصار انڈونیشین کوئیل پر ہوگا 660میگا واٹ کا پاور پلانٹ چین اور قطری فرم مشترکہ طور پر تعمیر کرینگے ۔

(جاری ہے)

مقامی چینی اخبار کے مطابق چین کی پاور کنسٹرکشن کارپوریشن اور قطری سرمایہ کار فرم المرقاب کیپیٹل مشترکہ طور پر پاکستان میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کو تعمیر کرینگے جس میں دونوں مشترکہ طور پر 2.1ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرینگے پاور پلانٹ کراچی میں پاکستان کی دوسری بڑی بندرگاہ پورٹ قاسم پر تعمیر کیا جائے گا ان یونٹس کا انحصار بحری جہاز کے ذرائع درآمدی کوئلے پر ہوگا پاکستان کا پورٹ قاسم اقتصادی پاور پروجیکٹ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی و اقتصادی اہمیت کا حامل ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :