ہلک ہوگان کو مخالف ریسلر کی قتل کی دھمکی

جمعہ 10 اپریل 2015 14:23

ہلک ہوگان کو مخالف ریسلر کی قتل کی دھمکی

نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10اپریل۔2015ء) 12 مرتبہ کے عالمی چیمپئن ہلک ہوگن کی اہلیہ نے دعوی کیا ہے کہ ان کے شوہر کے مخالف پہلوان سکاٹ سٹینر نے ہلک ہوگان کو قتل کی دھمکی دی ہے جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق ہوگان جن کا اصل نام ٹیری بولیا ہے، نے پولیس کو شکایت کی ہے کہ ان کی بیوی ایئرپورٹ پر سامان کا انتظار کر رہی تھی کہ اس دوران اس کا ٹاکرا ان کے ایک مخالف پہلوان سکاٹ سٹینر نے ہوا جس نے دھمکی دی کہ وہ جلد از جلد ان کو ہلاک کر دے گا۔ 61 سالہ ریسلر نے پولیس کو باقاعدہ شکایت درج کرادی ہے۔

متعلقہ عنوان :