یمن صورتحال پر مشترکہ قرار داد پاس ہونے کے بعد وزیر اعظم انتہائی پرسکون اور مسکرتے رہے، ن لیگ کے ارکان قومی اسمبلی بھی خوش دیکھائی دیئے

جمعہ 10 اپریل 2015 14:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یمن کی صورت حال پر متفقہ قرار داد پاس ہونے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف انتہائی پرامن اور مسکراتے ہوئے اپنی سیٹ سے اٹھے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یمن کی صورت حال پر مشترکہ قرار داد منظور کی گئی جس کے بعد وزیر اعظم انتہائی پرسکون نظر آئے اور اپنی سیٹ سے مسکراتے ہوئے اٹھے۔اس دوران مسلم لیگ(ن) کے ارکان قومی اسمبلی وزیر اعظم کے ارد گرد جمع ہوگئے وزیر اعظم نے ارکان قومی اسمبلی سے مصافحہ کیا اوراس دوران ارکان قومی اسمبلی بھی وزیر اعظم کو خوشگوار موڈ میں دیکھ کر مسکراتے رہے