وزارت پانی و بجلی نے ڈیزل پر جنرل سیلز ٹیکس کم کرنے کی سفارش کر دی

جمعہ 10 اپریل 2015 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) وزارت پانی و بجلی نے ڈیزل پر جنرل سیلز ٹیکس کم کرنے کی سفارش کر دی ڈیزل سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو روزانہ ایک کروڑ سے زیادہ کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔ سیلز ٹیکس کی کمی سے بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی ۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں جو ڈیزل سے بجلی پیدا کرتی ہیں کہ ڈیزل پر 32 فیصد سیلز ٹیکس ادا کرتی ہیں جبکہ انہیں ریفنڈ کی صورت میں 17 فیصد واپس ملتے ہیں جبکہ ایف بی آر نے فرنس آئیل کے علاوہ دیگر تمام پٹرولیم مصنوعات پر مزید 5 فیصد ڈیوٹی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ کے مطابق بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو 17 فیصد سیلز ٹیکس ادا کرنے کا پابند بنایا گیا جبکہ دوسری جانب حکومت نے ڈیزل پر جنوری میں 5 فیصد فروری میں 5 فیصد جبکہ مارچ میں 10 فیصد سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے اربوں روپے ایف بی آر کے پاس ریفنڈ کی مد میں بلاک ہو جاتے ہیں اسی طرح سیلز ٹیکس کے ایکٹ کے مطابق ڈیزل سے بجلی کی پیدا کرنے والی کمپنیوں سے سیلز ٹیکس ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس کے برابر لیا جائے گا اس ضمن میں وزارت پانی وبجلی نے جی ایس ٹی ریفنڈ کا مسئلہ ختم کرنے کے لئے سفارش کی ہے کہ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں کمی کی جائے

متعلقہ عنوان :