انڈر 20جونیئر قومی ہاکی چیمپئن شپ‘ پنجاب کلرز اور پنجاب وائٹس کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل ہوگا

جمعہ 10 اپریل 2015 14:14

انڈر 20جونیئر قومی ہاکی چیمپئن شپ‘ پنجاب کلرز اور پنجاب وائٹس کے ممکنہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) ہاکی کلب آف پاکستان سٹیڈیم کراچی میں 16اپریل سے شروع ہونے والی انڈر 20جونیئر قومی ہاکی چیمپئن شپ کی تیاریوں کے لئے پنجاب کلرز اور پنجاب وائٹس کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل ہفتہ سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا ۔کیمپ میں شرکت کے لئے پنجاب ہاکی ایسویسی ایشن نے جن کھلاڑیوں جو دعوت دی ہے ان میں گول کیپر ز میں حماد بھٹی (فیصل آباد )،دانیال جاوید (سیالکوٹ )ایم آصف ( مانگا)،حمزہ علی (راولپنڈی )،احمد بھٹی ( بوریوالہ)،فل بیکس میں ایم شہباز ( فیصل آباد )،عمر مبشر ( (سیالکوٹ )،عثمان علی (لاہور )،ایم احد (لاہور )،احد اقبال (فیصل آباد )اور خرم خان ( سیالکوٹ ) شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ہاف بیکس میں فیاض امجد (لاہور )،اویس علی (منگل )،انیل خان ( شیخوپورہ )،ایم وسیم ( فیصل آباد )،مظہر وسیم ( ننکانہ )،عامر یعقوب ( لاہور ) ،مہد علی ( لاہور )،شہباز ( بوریوالہ)اور محمد علی( چنیوٹ )،فارورڈز میں شہباز خان (واہ کینٹ )،ایم عمر احسان (فیصل آباد )،احمد ندیم (ساہیوال)،حماد انجم ( ساہیوال )،وجاہت علی (لاہور )،ایم ارسلان رضا ( گوجرانوالہ)،انور الحق ،عمر فاروق (ننکانہ )،عبدالرحمان ،مدثر علی ،ثقلین( فیصل آباد ) ،اسد اقبال ،ذاکر علی (لاہور )،محسن صابر ( فیصل آباد )،نوید عالم (لاہور )،نادر سعید (بہاولنگر )،ایم رضوان (بھکر)،سہیل یوسف ،علی ،علی بشیر ،ثقلین ،سجاد عباس ،بلال ،عاطف ،فضل علی ،عمر خان برکی ،عثمان ،سمیع اللہ ،جلیل احمد ،عمر ،ارسلان ،شہباز ،حسن علی اور محمد وقاص شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :