کراچی : ایس آئی یو اور سی پی ایل سی کی سولجر بازار میں کاروائی، 2 بھتہ خور گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 اپریل 2015 13:56

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اپریل 2015 ء) : کراچی کے سولجر بازار میں ایس یو آئی اور سی پی ایل سی نے کاروئی کی جس کے نتیجے میں دو بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا گیا.

(جاری ہے)

ایس ایس پی فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے بھتہ خوروں میں سید عامر اور نثار علی شامل ہیں جبکہ ملزمان لیبارٹریز، سکول اور نجی کمپنیوں سے بھتہ وصول کرتے ہیں ، ایس ایس پی نے بتایا کہ لیبارٹریز سے ملزمان نے 14 مرتبہ 30 ہزار روپے وصول کیے تاہم ملزما ن سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے بعد ان کے گروہ کے دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :