اسلا م آباد: امن کے پیغام کے لیے پیپلز پارٹی کا وفد ایران اور مشرق وسطی جائے گا، پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف زرداری نے وفد تشکیل دے دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 اپریل 2015 13:33

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اپریل 2015 ء) : مسلم امہ میں یمن کا پیغام پہنچانے کے لیے پیپلز پارٹی نے اپنا وفد تشکیل دے دیا ہے جو کہ مسلم ممالک کا دورہ کرے گا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفد پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری کی ہدایات پر بھیجا جا رہا ہے جبکہ ودف کی قیادت رحمان ملک کریں گے. وفد میں ایم این اے ایز سومرو، سینیٹر یوسف بدینی سیت دیگر شامل ہیں. ذرائع کے مطابق وفد کویت، بحرین، قطر، ایران اور سعودی عرب کا دورہ کرے گا، رحمان ملک کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک کے کے سفارتکاروں سے کل رات ملاقات ہوئی جبکہ وفد بھیجنے کا فیصلہ آصف زرداری کی ہدایات پر کیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :