عارف حبیب اور ڈالمن گروپ نے اپنے حصص فروخت کرنے کا اعلان کر دیا

جمعہ 10 اپریل 2015 13:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) عارف حبیب ، ڈالمن گروپ نے اپنے حصص فروخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ پاکستان کی پہلی رئیل سٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ ٹرانزیکشن اگلے ماہ منعقد ہو گی جس سے آئی پی او کو لگ بھگ 22.6 ارب روپے حاصل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈالمن سٹی ریٹ ( Reit )کی منظوری پہلے ہی عارف حبیب ڈالمن گروپ کی میجمنٹ نے حاصل کر لی ہے جو ملک کے پہلی کمپنی ہے جس نے کراچی سٹاک ایکسچینج ملک کی پہلی ریٹ ( Reit ) ابتدائی پیش کش حاصل کی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں عارف حبیب ڈالمن ریٹ مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد اعجاز کا کہنا تھا کہ آئی پی او سے لگ بھگ 22.6 ارب روپے حاصل ہوں گے ۔

واضح رہے کہ عارف حبیب گروپ اور ڈالمن گروپ ریٹ مینجمنٹ کمپنی ( RMC ) میں مساوی حصص رکھتے ہیں ۔