لاہور ، کالعدم تحریک طالبان کا اہم رہنما قاری ضرار گرفتار

جمعہ 10 اپریل 2015 13:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) لاہور میں سی آئی اے پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے اہم رہنما حافظ ثناء اللہ عرف قاری ضرار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ملزم نے کرنل امام اور کرنل خالد خواجہ سمیت کئی افراد کو اغواء کر کے قتل کیا۔ حافظ ثناء اللہ عرف قاری ضرار، جو خوف اور دہشت کی علامت ہے۔ لاہور کی سی آئی اے پولیس نے اسے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم راولپنڈی اور لاہور کے معروف تاجروں کو اغواء کرکے کروڑوں روپے بھتہ طلب کرتا اور بھتہ نہ دینے پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کرتا۔ ملزم اور اس کے ساتھیوں نے تاوان نہ ملنے پر کرنل امام اور کرنل خالد خواجہ کو قتل کیا تھا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی ہے اور وزیرستان اور افغانستان میں عسکری کاروائیوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ سی آئی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کو لاہور میں لاری اڈے سے گرفتار کیا گیا، ذرائع کے مطابق ملزم کو حساس اداروں نے پکڑا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :