خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ کے متاثرین کی بحالی کا کام جاری

جمعہ 10 اپریل 2015 13:03

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء)خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ کے متاثرین کی بحالی کا کام جاری ہے۔ اب تک 11ہزار 837خاندان اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ کے آئی ڈی پیز کی بحالی کا کام 20مارچ سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلہ میں قبیلہ اکا خیل کے خاندان کی بحالی کا کام جاری ہے۔اب تک 11ہزار 837 خاندان اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ واپس جانے خاندانوں کے بچوں کو انسداد پولیوکے قطرے پلائے جاتے ہیں۔ فی خاندان 35 ہزار روپے امداد بھی دی جاتی ہے۔ اور اب تک اے ٹی ایم کے زریعے 9 ہزار 160خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔