پاکستان کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل پر شملہ اور لاہور معاہدوں کی روشنی میں مذاکرات کیلئے تیار ہیں ‘بھارتی وزیر اعظم

جمعہ 10 اپریل 2015 12:34

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل پر شملہ اور لاہور معاہدوں کی روشنی میں مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔نریندر مودی نے بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کو اپنے پہلے انٹرویو میں بتایا کہ ”ہم تمام تصفیہ طلب مسائل پر دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول میں پاکستان کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

“نریندرا مودی نے کہا کہ ”شملہ معاہدے اور لاہور اعلامیے کو آگے بڑھنے کیلئے بنیاد بنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

“انہوں نے دوطرفہ معاہدوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں شورش زدہ پڑوسیوں نے تعلقات کو معمول لانے اور جنوبی ایشیا میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کو روکنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جب ان سے سوال کیا گیا کہ دوطرفہ مذاکرات کب بحال ہوسکتے ہیں تو نریندرا مودی نے کہا کہ ”امن صرف اسی صورت میں ترقی کی منازل طے کرسکتا ہے جب فضا سازگار ہو۔“انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی اپنی خواہش کا اشارہ دیا کہ جب انہوں نے اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے بشمول جنوبی ایشیائی رہنماوٴں کو گزشتہ سال اپنی حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :