کرکٹ کے لیجنڈری آل راونڈر رچی بینو انتقال کرگئے

جمعہ 10 اپریل 2015 12:34

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) کرکٹ کی دنیا کے اور آسٹریلوی لیجنڈ آل راونڈر کپتان اور کمنٹیٹر رچی بینو انتقال کرگئے ان کی عمر چوراسی برس تھی اور وہ جلد کے کینسر میں مبتلا تھے۔ بینو لیگ اسپن بالنگ کے بے تاج بادشاہ تھے۔ انہوں نے 1964تک کرکٹ کھیلی اور آسٹریلیا کی جانب سے 63ٹیسٹ میچز کھیلے۔ انہوں نے نے259فرسٹ کلاس میچز میں 23سنچریوں کی مدد سے 11ہزار سے زائد رنز بنائے، فرسٹ کلاس کیریئر میں 945وکٹیں بھی حاصل کیں اور 28میچز میں انہوں نے کپتانی کی۔

رچی بینو کے لیے یہ اعزاز کی بات تھی کہ انکی کپتانی میں آسٹریلیا نے کبھی بھی سیریز نہیں ہاری رچی بینو طویل عرصے تک کرکٹ کمنٹری بھی کرتے رہے۔ انہوں نے ایشز2005 میں آخری بار کمنٹری کی تھی۔ وہ 6اکتوبر 1930میں نیوساؤتھ ویلز میں پیدا ہوئے تھے اور پچھلے برس انہیں جلد کا کینسر ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

1956 میں انھوں نے بطور کرکٹر اپنا کریئر جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ بی بی سی سے تربیت حاصل کی اور پھر 40 برس تک یہ ساتھ قائم رہا1960 میں انھوں نے پہلی بار بی بی سی ریڈیو کیلئے کمنٹری کی جبکہ اس کے تین برس بعد وہ پہلی بار ٹی وی پر بطور مبصر نمودار ہوئے تھے۔

انھیں 1961 میں دنیائے کرکٹ میں ان کی خدمات کیلئے آرڈر آف دی برٹش امپائر کا اعزاز دیا گیا۔انھوں نے اپنی اہلیہ ڈیفنی اور دو بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :