کرسٹیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ کیلیے 300گولز سکور کر لیے

جمعہ 10 اپریل 2015 11:25

کرسٹیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ کیلیے 300گولز سکور کر لیے

میڈرڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10اپریل۔2015ء) شہر ہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کے لیے اپنا 300واں گول سکور کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رایو ولیسانو کے خلاف میچ کے دوسرے ہاف میں رونالڈو اور جمیز روڈرگز کے گولز سے قبل ریال میڈرڈ پریشان کن صورتحال سے دوچار تھی۔

(جاری ہے)

بینزیما، مارسیلو اور بیل کے چند منٹوں میں ہی تابڑ توڑ حملوں سے مواقع ملتے اور ضائع ہوتے رہے، آخرکار ڈینی کارواجال کے کراس پر رونالڈو نے 288ویں گیم میں ریال میڈرڈ کیلیے 300واں گول کر دیا۔

6 منٹ بعد ہی رونالڈو نے روڈرگز کیلیے دوسرا گول کرنے کا موقع فراہم کیا۔ جیت کے بعد روڈرگز کا کہنا تھا کہ ابتدا میں ہم مشکلات میں گھرے ہوئے تھے لیکن آخر ہمیں جیت نصیب ہوئی جو انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ اس فتح کے بعد بھی ریال میڈرڈ ٹیبل پر ٹاپ پر موجود بارسلونا سے 4 پوائنٹس پیچھے ہیں ۔