خیبر ایجنسی ، باڑہ کے متاثرین کی بحالی کا کام جاری،11ہزار 837خاندان آبائی علاقوں میں پہنچ گئے

جمعہ 10 اپریل 2015 10:56

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء )خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے متاثرین کی بحالی کا کام جاری ، 11ہزار 837خاندان اپنے گھروں میں پہنچ گئے ۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے آئی ڈی پیز کی بحالی کا کام 20مارچ سے جاری ۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلہ میں قبیلہ اکا خیل کے خاندان کی بحالی کا کام جاری ہے۔اب تک 11ہزار 837 خاندان اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔ واپس جانے خاندانوں کے بچوں کو انسداد پولیوکے قطرے پلائے گئے ۔ فی خاندان 35 ہزار روپے امداد دی گئی۔ اے ٹی ایم کے زریعے 9 ہزار 160خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی گئی ۔