حیران تھا کہ الیکشن کے روز پولنگ بوتھ تو خالی تھے پھر مجھے 1 لاکھ 40 ہزار ووٹ کیسے مل گئے : نبیل گبول کے سنسنی خیز انکشافات

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 اپریل 2015 22:55

حیران تھا کہ الیکشن کے روز پولنگ بوتھ تو خالی تھے پھر  مجھے 1 لاکھ 40 ہزار ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء) این اے 246 سے مستعفی ہونے والے ایم کیو ایم کے سابقہ ایم این اے نبیل گبول نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ نبیل گبول نے انکشاف کیا ہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں انہیں این اے 246 کی کیمپیں کے لیے ایم کیو ایم کی جانب سے 1 روز کے لیے بھی نہیں بلایا گیا تھا، الیکشن کے روز جب انہوں نے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا تو وہاں لوگ نہ ہونے کے برابر تھے، ایک پولنگ اسٹیشن میں انہوں نے ایک خاتون کو بیلٹ پیپرز پر اندھا دھند ٹھپے لگاتے دیکھا۔

(جاری ہے)

نبیل گبول نے مزید انکشاف کیا کہ جب وہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو واپس گئے اور وہاں پر موجود انیس قائم خانی کو بتایا کہ پولنگ اسٹیشنز پر لوگ نہ ہونے کے برابر ہیں توان کی جانب سے کہا گیا کہ آپ فکر نہ کریں آپ کو 1 لاکھ 40 ہزار سے 50 ہزار تک ووٹ ملیں گے اور ایسا ہی ہوا، جب انتخابات کا نتیجہ آیا تو میں حیران تھا کہ لوگ تو ووٹ دینے نکلے نہیں پھر مجھے 1 لاکھ 40 ہزار ووٹ کیسے مل گئے۔ نبیل گبول کا مزید کہنا تھا کہ وہ قبول کرتے ہیں کہ ان سے غلطی ہوئی تاہم جب انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے نہ صرف قومی اسمبلی کی رکنیت سے بلکہ متحدہ کی رکنیت سے بھی استعفی دے دیا۔

متعلقہ عنوان :