جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس،رجسٹرار سپریم کورٹ حامد علی سیکرٹری جوڈیشل کمیشن تعینات ، آئندہ اجلاس 16 اپریل کو ہوگا،سپریم کورٹ کی عدالت نمبر ایک میں سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی

جمعرات 9 اپریل 2015 22:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) عام انتخابات 2013 میں مبنیہ دھاندلی کے حوالے سے قائم کیا گیا جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں ہوا،اجلاس میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل شریک ہوئے ۔جمعرات کے روز جوڈیشل کمیشن بننے کے بعد پہلے اجلاس میں رجسٹرار سپریم کورٹ حامد علی کو سیکرٹری جوڈیشل کمیشن تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عام انتخابات2013 ء میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتیں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے شواہد اور تجاویز 15 اپریل تک سیکرٹری جوڈیشلکمیشن حامد علی کے پاس جمع کرائیں جبکہ تمام فریقین کو بھی پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ اجلاس 16 اپریل کو بلایا جائیگا اور سپریم کورٹ کی عدالت نمبر ایک میں سماعت ہوگی اور یہ سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :