پاکستان کو یوٹرن لینے والی قیادت نہیں چاہیے ،نواز شریف
جمعرات 9 اپریل 2015 22:47
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک میں دہشت گردی،کراچی میں قتل وغارت ،ٹارگٹ کلنگ، بجلی اور گیس کا شدید بحران تھا اور ملک کی معیشت تباہ ہو چکی تھی ،تمام چیلنجز کو قبول کر کے ملک کو ترقی کی جانب گامزن کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ہری پور میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر پیر صابر کی رہائش گاہ پر ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے آئندہ الیکشن میں اس صوبے سے بھاری اکثریت حاصل کریں گے،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نئے پاکستان بنانے جارہی تھی لیکن اللہ تعالیٰ ان کو خیبر پختونخواہ میں نیا پاکستان بنانے کی جھلک دیکھنے کیلئے موقع دیا ہے لیکن یہ موقع گنوا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں نظر آنا چاہیے کہ خیبر پختونخواہ میں کیا ہو رہا ہے، عوام کو روز گار مل رہا ہے، کیا بجلی بنانے کیلئے کارخانے لگ رہے ہیں، لوگوں کو انصاف مل رہا ہے، صحت کے حوالے سے صوبائی حکومت کیا کررہی ہے ،عوام کے مسائل کس طرح حل ہو رہے ہیں ،کیایہاں سڑکیں بن رہی ہیں ،ہمیں تو کچھ نظر نہیں آرہا ہے ،پھر یہ نیا پاکستان کیسے بنائیں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.