Live Updates

عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس، اہم امور زیر غور

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 اپریل 2015 22:33

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین سمیت دیگر کئی رہنما شریک ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کئی امور کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ الاٹمنٹ کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنماوَں علیم خان اور اعجاز چوہدری کے مابین پیدا ہونے والے اختلافات سے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات