Live Updates

پی ایس 93میں الیکشن کمیشن کے فیصلے خلاف تحریک انصاف کے رہنما حفیظ الدین کی درخواست مسترد، جماعت اسلامی کا امیدوار کامیاب قرار

جمعرات 9 اپریل 2015 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) سندہ ہائی کورٹ نے پی ایس 93میں الیکشن کمیشن کے فیصلے خلاف تحریک انصاف کے رہنما حفیظ الدین کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیدوار کو کامیاب قرار دے دیاالیکشن کمیشن اف پاکستان نے جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالرزاق کی درخواست پر حلقے کے چھ پولنگ اسٹیشنز میں فارم چودہ اور پندرہ کی دوبارہ تصدیق کا حکم جاری کیا تھا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف حفیظ الدین نے سندھ ہائی کورٹ سے حکم امتناع حاصل کررکھا تھا۔سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے سے قبل الیکشن ٹریبونل کرچی نے بھی پی ٹی ائی کے حفیظ الدین کی کامیابی کو کاالعدم قرار دیتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیدوار کو کامیاب قرار دیا تھا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات