چیئرمین نیب کا موثرمانیٹرنگ و جائزہ نظام کیلئے وائس چانسلر لمزپر معاونت پر زور ، ڈاکٹرسہیل نقوی کا اظہار رضامندی

جمعرات 9 اپریل 2015 22:18

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے لمز کے وائس چانسلر سے کہاہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی رو شنی میں ایک موثرمانیٹرنگ اینڈ ایویلویشن سسٹم بنانے کے سلسلے میں نیب کی معاونت کی جائے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کوقومی احتساب بیورو ( نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے لاہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز)کے وائس چانسلر ڈاکڑسہیل نقوی سے رابطہ کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب )میں سپریم کورٹ کی ہدایات کی رو شنی میں ایک موئثرمانیٹرنگ اینڈ ایویلویشن سسٹم بنانے کے سلسلے میں مدد چاہی تا کہ نیب کے اندر احتسابی عمل کو مزید موئژ بنانے کے ساتھ گڈ گورننس کو فروغ دینے میں مدد مل سکے۔

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے وائس چانسلر ڈاکڑسہیل نقوی نے فوری طور پر (لمز) کی ٹیم کو قومی احتساب بیور اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز بھیجنے کے ساتھ ساتھ قومی احتساب بیورو کا سروے کرنے اور موثر مانیٹرنگ اینڈ اویلویشن سسٹم کا نظام جلد از جلد بنانے میں مدد فراہم کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :