Live Updates

تحریک انصاف نے19 اپریل کے جلسے کیلئے متبادل مقام کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 اپریل 2015 21:29

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں 19 اپریل کو اعلان شدہ جلسے کیلئے متبادل مقام کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 19 اپریل کے جلسے کیلئے شاہراہ قائداعظم کا انتخاب کیا ہے جس کیلئے باقائدہ طور پر انتظامیہ کو اجازت کے حصول کیلئے درخواست دی جائے گی۔ یاد رہے کہ عمران خان کی جانب سے 19 اپریل کے جلسے کیلئے جناح گراوَنڈ کو جلسے کیلئے چھوٹی جگہ کہہ کر رد کردیا گیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف کراچی کی قیادت نے جلسے کیلئے متبادل جگہ کا انتخاب کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :