قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ چنائی میں ہو گیا، رپورٹ ایک ہفتے تک ملے گی
جمعرات 9 اپریل 2015 21:27
چنائی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ چنائی میں ہو گیا، ایکشن کی رپورٹ ایک ہفتے تک ملے گی جبکہ آف سپنر نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا ایکشن کلیئر ہو جائے گا۔محمد حفیظ ایک روز قبل بھارتی شہر چنائی گئے تھے جہاں گزشتہ شام کو ان کے ایکشن کا ٹیسٹ لیا گیا۔ آئی سی سی کے نمائندے کی موجودگی میں حفیظ نے مختلف اینگلز اور اینڈز سے پچاس سے زائد گیندیں پھینکیں، دو گھنٹے تک جاری رہنے والے ٹیسٹ میں ان کے بازو کے خم کا معائنہ کیا گیا۔
معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ ایکشن کا ٹیسٹ اچھے انداز میں مکمل ہو گیا اور امید ہے کہ ایک ہفتے بعد آنے والے رزلٹ میں میرے لئے مثبت نتیجہ سامنے آئے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایکشن کلیئر ہوگیا تو بھی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بولنگ کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کرے گی۔ واضح رہے کہ آل راؤنڈر کے ایکشن کو گزشتہ سال آئی سی سی نے غیر قانونی قرار دیا تھا۔
گیند پھینکتے ہوئے ان کے بازو کا ختم 15 ڈگری سے بڑھ جاتا تھا جبکہ آئی سی سی نے صرف پندرہ ڈگری کی اجازت ہی دے رکھی ہے ۔ انہوں نے ٹیم کے سپن بولنگ کوچ اور سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کی مدد سے اپنا ایکشن کلیئر کیا۔ اگر حفیظ کا ایکشن کلیر ہو گیا تو کرکٹ شائقین طویل عرصے بعد محمد حفیظ اور سعید اجمل کو ایک ساتھ بولنگ کرتے دیکھ پائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.