پشاور،پولیس کامختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،اشتہاری اورافغان مہاجرین گرفتار،اسلحہ برآمد

جمعرات 9 اپریل 2015 21:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) کیپٹل سٹی پو لیس پشاور نے کینٹ سرکل میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کر تے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراد ،3 افغان مہاجرین 7 غیر قانونی کرایہ دار اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے منشیات برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

سی سی پی او پشاور اعجاز احمد خان کی ھدایت پر ایس ایس پی اپریشن ڈاکٹر میاں سعید کی نگرانی میں ایس پی کینٹ رانا عمر فاروق ،کی زیر قیادت کینٹ سرکل میں مختلف تھانہ جات کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان 1 حاجی ناصر ولد شاہ ولی ،ساکن ابدرہ 2 اناب گل ولد امداد سا کن لکڑے ، سمیت درجنوں جرائم پیشہ، 3 افغان مہاجرین ،7غیر قانونی کرایہ دار اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ،5 کلو چرس اور 3کلو افیون برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر لئے۔


متعلقہ عنوان :