سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کے نعروں پر ورغلایا ہے،عنایت اللہ خان

ملک میں قبضہ مافیا کا راج ہے جس سے چھٹکار ا حاصل کرنے کے لیے عوام کو جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا،سینئروزیربلدیات

جمعرات 9 اپریل 2015 21:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) سینئر صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کے نعروں پر ورغلایا ہے اور قوم نے بھی ظالموں کو کندھا پر بیٹھا کر اسمبلیوں میں پہنچایا ہے جنھوں نے عوام کے حقوق کے تحفظ کے بجائے اپنے مفادات کو ترجیح دی ہیں۔ملک میں قبضہ مافیا کا راج ہے جس سے چھٹکار ا حاصل کرنے کے لیے عوام کو جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا۔

جماعت اسلامی کے بغیر کوئی بھی جماعت ملک میں حقیقی تبدیلی نہیں لاسکتے ۔جماعت اسلامی کے اراکین اسمبلی عوام کے حقوق کے حصول کے لیے اسمبلیوں کے اندر ان کے وکیل بنیں گے۔جماعت اسلامی کی سیاست ہی تبدیلی کی سیاست اور اسٹیٹ کو توڑنے کی سیاست ہے ۔

(جاری ہے)

قوم جماعت اسلامی کاساتھ دیں تو مسائل سے چھٹکار ا حاصل کر سکتے ہیں ۔وہ ایک روزہ دورہ مانسہر ہ کے موقع پر گڑھی حبیب اللہ ، بالاکوٹ اور مانسہرہ میں مختلف اجتماعا ت سے خطاب کر رہے تھے ۔

اجتماع سے امیر جماعت اسلامی ضلع مانسہر ہ ڈاکٹر طارق شیرازی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ سینئر صوبائی عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیات کا محکمہ عوامی مسائل کے حل کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور موجودہ حکومت بلدیاتی انتخابات کے لیے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھا رہی ہے اخیتارات کو نچلی سطح پر منتقل کرکے عوام کو بااختیار بنا نے کے لیے خیبرپختونخوا میں بالکل نیا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں۔

صوبائی حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں خلوص نیت سے بلدیاتی انتخابات کاانعقاد چاہتی ہے۔جمہوریت کااستحکام اور اس کی بنیادیں اختیارات اور فنڈزکو عوام کے نمائندوں میں تقسیم کرنے سے ہی مضبوط ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ نئے بلدیاتی نظام سے ہر گلی اور محلے کونمائندگی ملے گی اور 45 ہزار افراد منتخب ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسا بلدیاتی نظام ترتیب دیا ہے جس سے ملک کے اندر سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ ہوگا اور حقیقی حکومت عوام کو ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :