ٹانک، گورنر ڈیویلپمنٹ پروگرام کی ٹیم کی حفاظت پر مامور لیوزیز فورس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،پولیٹیکل محرر سمیت 4اہلکار زخمی

جمعرات 9 اپریل 2015 21:19

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) جنڈولہ روڈ پر گورنر ڈیویلپمنٹ پروگرام کی ٹیم کی حفاظت پر مامور لیوزیز فورس کی گاڑی کے قریب دھماکہ پولیٹیکل محرر سمیت لیویز فورس کے 4اہلکار زخمی ۔

(جاری ہے)

گورنر ڈویلپمنٹ پروگرام کی ٹیم جنوبی وزیرستان کی تحصیل سرویکئی میں اپنا کام مکمل کرنے کے بعد واپس ٹانک آ رہی تھی کہ جنڈولہ روڈ پر پرانے کسٹم پمپ کے قریب سڑک کے کنارے پہلے سے نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ہوگیا جس کی زد میں جی ڈی پی ٹیم کی حفاظت پر مامور جنوبی وزیرستان لیویز فورس کے اہلکاروں کی گاڑی آگئی جسکے نتیجے میں پولیٹکل محرر شہر یار ڈرائیور نور سعید ،لیویز فورس کے اہلکار بلال اور نعیم شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور ڈسٹرکٹ ہید کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا اور بعد میں زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان ریفر کر دیا گیا ۔

پاک آرمی کے اعلیٰ حکام اور ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر ٹانک کفایت اللہ وزیر موقع پر پہنچ گئے پولیس اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ شروع کر دیا تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔پولیس نے نا معلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :