پی ٹی آئی ریلی پر حملہ قابل مذمت ہے ،ایم کیو ایم کو تخت کراچی ہاتھوں سے نکلتا نظر آرہا ہے‘ پیر اعجاز ہاشمی
جمعرات 9 اپریل 2015 21:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجا ز احمد ہاشمی نے کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی تحریک انصاف کی ریلی پر حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کی بدمعاشی نے سیاست سے تشدد کو ہمیشہ فروغ ملا ہے، ایم کیو ایم کو تخت کراچی ہاتھوں سے نکلتا نظر آرہا ہے، جس پر ان کی پریشانی کو سمجھنا مشکل نہیں ہے۔
اپنی رہائش گاہ پر جے یو پی اورسیزکے صدر اور ورلڈ اسلامک مشن کے نائب صدرغلام سیدین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی منافقت قوم سے ڈھکی چھپی نہیں،الطاف حسین خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہیں مگر عملی طور پر انہیں برداشت نہیں کہ کوئی اور جماعت سیاسی سرگرمیاں کرسکے۔(جاری ہے)
انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ضروری ہوگیا ہے کہ این اے 246 کے انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کروائے جائیں۔
ورنہ خون خرابے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں تحمل اور برداشت کا نام ہی جمہوریت ہے۔ مگر ایم کیو ایم نے کراچی کے عوام کو بندوق کے زور پر یرغمال بناکر رکھا ہے۔ بوری بند لاشیں، بھتہ خوری اور خوف کے سائے میں جعلی انتخابات کے ذریعے اپنے تسلط کو برقرار رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشن کو بھی سیاست میں تشد د کا نوٹس لینا چاہیے۔ تمام امیدواروں کو بلاخوف انتخابی مہم چلانے کے لئے ساز گار ماحول فراہم کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.