لاہور ہائیکورٹ کالاپتہ شہری وسیم اقبال کو13اپریل کو بازیاب کرا کے پیش کرنے کا حکم
اگر ڈی ایس پی خود گم ہوجائے تو کیاان کے گھر والے پریشان نہیں ہونگے ‘جسٹس انوار الحق
جمعرات 9 اپریل 2015 21:17
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ ماہ رنگ روڈ سے لا پتہ ہونیوالے شہری وسیم اقبال کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر پولیس کو مغوی کو 13اپریل کو بازیاب کرا کے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انور الحق نے کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وسیم اقبال کو 13مارچ کو رنگ روڈ سے اغوا ء کیا گیا تھا جس کا پرچہ تھانہ شمالی چھاؤنی میں درج کرایا گیا لیکن اتنے دن گزرنے کے باوجود وسیم اقبال کو بازیاب نہیں کروایا گیا ۔
فاضل عدالت نے ڈی ایس پی شمالی چھاؤنی منصور احمد پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پویس ایک نوجوان کو بازیاب نہیں کرواسکی یہ پولیس کی کارکردگی ہے ۔جسٹس انوارالحق نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ اگر ڈی ایس پی خود گم ہوجائے تو کیاان کے گھر والے پریشان نہیں ہونگے ۔جسٹس انوار الحق نے مغوی کو 13اپریل کو بازیاب کرواکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.