کہوٹہ، پنجاب بھرکے 118گورنمنٹ کامرس کالجز میں گیارہ سالوں سے تعینات 895 کنٹریکٹ ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج

وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے باوجود کنٹریکٹ پالیسی 2004 نافذ نہیں ہو سکی

جمعرات 9 اپریل 2015 21:15

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پنجاب بھرکے 118گورنمنٹ کامرس کالجز میں گیارہ سالوں سے تعینات 895 کنٹریکٹ ملازمین پوری تنخواہیں نہ ملنے اورمستقل نہ کیے جانے پر سراپا احتجاج۔ وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے باوجود کنٹریکٹ پالیسی 2004 نافذ نہیں ہو سکی، عہدیداران کامرس کنٹریکٹ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسویسی ایشن۔تفصیلات کے مطابق کامرس کنٹریکٹ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسویسی ایشن کے صدرپروفیسر محمد تنویر، جنرل سیکرٹری پروفیسر یاسر ریاض، پروفیسر محمد شمیم، پروفیسر منیر احمد نے بتایاکہ33ماہ ہو چکے ہیں، ڈیپارٹمنٹ میں میٹنگ میٹنگ کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔

فائل ایک ڈیپارٹمنٹ سے دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں آ رہی اور جا رہی ہے۔ لیکن 33ماہ گزرنے کے باوجود آج تک وزیر اعلی کے احکامات پر عمل در آمد نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

عہدیدران نے مزید بتایا کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گزشتہ 33ماہ سے خود سے تنخواہیں اَدا کرنے کا طریقہ کارتک طے نہ کر سکا۔طریقہ کار طے نہ ہونے کی وجہ سے ہر تیسرے ماہ تنخواہیں بند ہو جاتی ہیں، جس بنا پر احتجاج کیا جاتا ہے،اور احتجاج کے بعد تنخواہیں ٹرانسفر کر دی جاتی ہیں۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں آنے کے بعد گزشتہ تین سالوں سے تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔سال 2007کے بعد سے پے سکیل ریوائز نہیں ہوئے۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں آنے کے بعد کنٹریکٹ ملازمین کو کنوینس الاؤنس، میڈیکل الاؤنس، ہاؤس رینٹ الاؤنس، سوشل سیکوریٹی الاؤنس، ہارڈ ایریا الاؤنس بھی اَدا نہیں کیے جا رہے ۔ الاؤنسیز نہ ملنے کی وجہ سے اِن895کنٹریکٹ ملازمین کو گزشتہ 33ماہ سے آدھی تنخواہیں مل رہی ہیں۔

عہدیدران نے مزید بتایا کہ د وران سروس4 کنٹریکٹ ملازمین وفات پا چکے ہیں۔لیکن اُن کی فیملیز کے لیے کسی بھی قسم کا ڈیپارٹمنٹ یا حکومت کی طرف سے کوئی مالی تعاون نہیں کیا گیا۔ مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے کنٹریکٹ ملازمین کے مسائل دِن بدن گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں۔ اب ملنے والی آدھی تنخواہ میں گزارا کرنا ناممکن ہو چکا ہے۔ اِس لیے پنجاب بھر کے گورنمنٹ کامرس کالجز کے کنٹریکٹ لیکچررز و ملازمین یہ فیصلہ کیا ہے، کہ جب تک پور ی تنخواہیں اَدا نہیں کی جاتیں، اُ ُس وقت تک پنجاب بھر کے گورنمنٹ کامرس کالجز کے کنٹریکٹ ملازمین ہر بدھ کو ضلعی سطح پر پُر امن احتجاج کیا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :