Live Updates

عمران خان کے دورہ کراچی سے ایم کیو ایم کی سیاست کا بوریا بستر گول ہو گیا ‘ جمشید اقبال چیمہ

پی ٹی آئی کے سربراہ کے دورہ کراچی میں عوام نے پذیرائی کر کے ضمنی انتخاب میں اپنا پیشگی فیصلہ سنا دیا ‘ مرکزی رہنما

جمعرات 9 اپریل 2015 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عمرا ن خان کے دورہ کراچی میں عوام کی پذیرائی نے این اے 246میں ہونیوالے ضمنی انتخاب میں اپنا پیشگی فیصلہ سنا دیا ہے ، پی ٹی آئی کی جراتمندی کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ممالک میں بھی پاکستانیوں نے بھرپور سراہا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ عمران خان کے دورہ کراچی سے ایم کیو ایم کی سیاست کا بوریا بستر گول ہو گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ الطاف حسین اور انکے درباریوں کی راتوں کی نیندیں بھی اڑ گئی ہیں۔

ایم کیو ایم والے بتائیں وہ پی ٹی آئی کے میدان میں آنے پر کیوں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔انشا اللہ وہ دن آنیوالا ہے جب ایم کیو ایم ہی نہیں پیپلز پارٹی کا بھی سندھ سے مکمل صفایا ہو جائے گا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے مزید کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو پذیرائی دے کر این اے 246میں ہونیوالے ضمنی انتخاب کے حوالے سے اپنا پیشگی فیصلہ سنا دیا ہے جس سے ایم کیو ایم بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات