پہلے مرحلے میں این اے 124 کے ثبوت ، دوسرے مرحلے میں بطور جماعت تمام حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت پیش کرینگے‘ اعتزا ز احسن
انتخابی دھاندلی کے ثبوت جوڈیشل کمشن میں پیش کریں گے،اے این پی کو سازش کے تحت انتخابی مہم نہیں چلانے دی گئی‘ سینیٹر زاہد خان
جمعرات 9 اپریل 2015 20:59
لاہور/پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے بھی عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے ثبوت جوڈیشل کمشن میں لے جانے کا فیصلہ کر لیا ۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں این اے 124 کے ثبوت جوڈیشل کمشن میں پیش کئے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں پیپلز پارٹی بطور جماعت بھی تمام حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت کمشن میں لے جائیگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ان کے حلقے میں 12 پولنگ بیگ میں سے ووٹوں کے بجائے ردی نکلی۔ شیخ روحیل اصغر کے وکیل نے بھی ردی نکلنے کی تصدیق کی ہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ دھاندلی کے حوالے سے وائٹ پیپر جوڈیشل کو پیش کروں گا ۔عوامی نیشنل پارٹی نے بھی جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونے کا اعلان کر دیا۔(جاری ہے)
اے این پی کے مرکزی رہنما سینیٹر زاہد خان کا کہنا ہے کہ انتخابی دھاندلی کے ثبوت جوڈیشل کمشن میں پیش کریں گے۔
عوامی نیشنل پارٹی کو سازش کے تحت انتخابی مہم نہیں چلانے دی گئی ۔ دستاویزات اور ثبوت آئندہ چند روز میں سیکرٹری کمشن کو دیں گے۔ کمیشن تحقیقات کرے کہ سازش میں کون سی جماعت ملوث ہے ۔ زاہد خان نے کہا کہ انتخابات میں اے این پی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا اور اس حوالے سے چیف الیکشن کمیشنر اور چیف جسٹس کو دو خطوط بھی لکھ چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.