پنجگور گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمن اور پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

جمعرات 9 اپریل 2015 20:59

پنجگور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) پنجگور گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے چیرمین اور پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جان بحق تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی چیرمین اور پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما تابش حسین کو نامعلوم افراد نے کلگ اور پنچی کے درمیان فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس کے مطابق جی ٹی اے کے رہنما کو ایک گولی سینے پر لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی اور فائرنگ سے ان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے بعد ازاں پولیس نے ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیا

متعلقہ عنوان :