مچھ جیل میں سزائے موت کے دو قیدیوں کے فریقین کاراضی نامہ ، سزا پر عملدرآمد روک دیا گیا

جمعرات 9 اپریل 2015 20:59

مچھ جیل میں سزائے موت کے دو قیدیوں کے فریقین کاراضی نامہ ، سزا پر عملدرآمد ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) سنٹرل جیل مچھ میں فریقین میں راضی نامہ ہونے پر سزائے موت کے دو قیدیوں کی سزا پر عملدرآمد روک دیا گیا ۔ سپرنٹنڈنٹ جیل اسحاق زہری کے مطابق مچھ جیل میں سزائے موت کے مجرمان 2بھائی میروگل اورعلی گل کو جمعرات کی صبح پھانسی دی جانی تھی۔ مجرمان نے 18 اگست 2001 میں بختیار آباد میں دو افراد کو بس سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت سبی نے 28جنوری 2004 کو قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت انھیں سزائے موت سنائی تھی۔ 30 مارچ کو صدر مملکت سے رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد محکمہ داخلہ بلوچستان نے ان کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے تھے۔ پھانسی سے ایک گھنٹہ قبل دو نوں فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوگیا، جسے جوڈیشل مجسٹریٹ مچھ سے منظوری کے بعد سپرنٹنڈنٹ کو پیش کردیا گیا جس کے بعد ان کی پھانسی پر عمل درآمد روک دیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ کے مطابق راضی نامہ متعلقہ عدالت کو بھجوایا جائیگا جس کے بعد قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :