ڈرنیج اسکیموں میں غلط منصوبہ بندی کرنے والے افسران کیخلاف سخت کاروائی کرینگے، عباس بلوچ
نامکمل اسکیموں میں سو فیصد ادائیگی کرنے والے افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی،جائزہ اجلاس سے خطاب
جمعرات 9 اپریل 2015 20:43
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)کمشنر سکھرڈویژن محمد عباس بلوچ نے کہاہے کہ ڈرنیج اسکیموں میں غلط منصوبہ بندی کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور نامکمل اسکیموں میں سو فیصد ادائیگی کرنے والے افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے امکانی برساتوں کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سکھر، اسسٹنٹ کمشنر اور نساسک کے افسران کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے تمام افسران کو سختی سے ہدایت دی کہ وہ ضلع کے تمام نالوں کی صفائی اور پمپنگ اسٹیشنوں کو ہر حالت میں فعال رکھا جائے اور موسم گرما سے قبل پانی کی فراہمی کو یقینی بنائی اس سلسلے میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے کمشنر سکھر نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا افسران کی اولین ذمہ داری ہے ہم عوام کے خادم ہیں اس لیے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی اسکیموں کو چیک کریں اور تین دن کے اندر رپورٹ فراہم کریں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.