پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے برادرانہ اوردوستانہ تعلقات موجود ہیں ،دوطرفہ معاشی تعاون کو بڑھا کران کو مزید وسعت دی جاسکتی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب کی سعودی عرب کے قائمقام سفیر جاسم محمد الخالدی سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 9 اپریل 2015 20:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے سعودی عرب کے قائمقام سفیر جاسم محمد الخالدی نے ملاقات کی،جس میں خطے کی صورتحال ،دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو یہاں ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے برادرانہ اوردوستانہ تعلقات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

دوطرفہ معاشی تعاون کو بڑھا کران تعلقات کو مزید وسعت دی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین اخوت کا لازوال بندھن موجود ہے۔ سعودی عرب پاکستان کا انتہائی قریبی ،بااعتماد اورمخلص دوست ہے۔دونوں ممالک کی دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں پوری اتری ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایاہے۔سعودی عرب کے قائمقام سفیر جاسم محمد الخالدی نے کہا کہ سعودی عرب اورپاکستان کے عوام مذہبی ، تاریخی اوردوستی کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہیں۔