پی ٹی سی ایل کا پہلی انٹر ٹیلی کام کرکٹ لیگ کا اہتمام

جمعرات 9 اپریل 2015 20:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) پہلا انٹرٹیلی کام کرکٹ ٹورنامنٹ’پاکستان ٹیلی کام کرکٹ لیگ 2015ء‘ منعقد کررہا ہے، جس میں ملک کے معروف ٹیلی کام کمپنیوں کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ انٹر ٹینمنٹ سے بھر پور اس ٹورنامنٹ میں پی ٹی سی ایل، یو فون، پی ٹی اے، این ٹی سی، زونگ، موبی لنک ،ٹیلی نار، وارد، ورلڈ کال اور وائی۔

ٹرائب کی ٹیمیں پی ٹی سی ایل(پاکستان ٹیلی کام کرکٹ لیگ) چیمپیئن ۔2015ء بننے کے لئے بنرد آزما ہوں گی ۔ٹورنامنٹ کا مقصد ٹیلی کام انڈسٹری کے پیشہ ور افراد کو کھیل کے میدان میں ایک دوسرے کو چیلنج کرنے کے ساتھ ساتھ نیٹ ورکنگ اور اپنی فیملیز کے ساتھ اچھا وقت گذارنے کا موقع بھی فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ دو روزہ ٹورنامنٹ کا انعقاد شالیمار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہوگا،جو فیمیلیز اور بچوں کے لئے بے شمار دلچسپیوں کا حامل ہوگا، جس میں کھانے اور تفریحی سرگرمیوں کے اسٹال، موسیقی اور ریفل قرعہ اندازی شامل ہے۔

ابتدائی راؤنڈ کے میچ جمعہ 10 اپریل کو منعقد ہوں گے، جب کہ سیمی فائنلز اور فائنل میچ ہفتہ 11 اپریل کوہوں گے جس کے بعد اختتامی تقریب منعقد ہو گی۔ کرکٹ نہ صرف ایک کھیل بلکہ ایک قومی جذبے کی حیثیت بھی رکھتا ہے۔پی ٹی سی ایل پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کاسپورٹر ہے اور کمپنی نے پاکستانی عوام کو اسمارٹ ٹی وی ایپ پر بغیر کسی اشتہار کے کرکٹ ورلڈ کپ 2015 ء کے میچز دیکھنے کا موقع بھی فراہم کیا۔ کھیل صحت مند معاشروں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اور پی ٹی سی ایل ہر سال اپنے ملازمین کے لئے مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد میں سب سے آگے رہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :