Live Updates

پی ٹی آئی ٹائیگر کے نام سے صوبائی ضلعی سطح پر40 رکنی کمیٹی بنا دی گئی

جمعرات 9 اپریل 2015 20:25

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) تحریک انصاف کوئٹہ کے آرگنائز لالا سلطان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ٹائیگر کے نام سے صوبائی وضلعی سطح پر ایک چالیس رکنی کمیٹی بنائی گئی ہیں جس کے سربراہ خالق داد نور زئی ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات جمعرات کو پارٹی سیکرٹریٹ میں ہنگامی پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ اس ٹیم کے اغراض ومقاصد یہ ہونگے تمام انتظامی امور یعنی جلسہ جلوس مظاہرے اور احتجاجی جلو س کی نگرانی ڈسپلن پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرانا شہرمیں کسی بھی حادثاتی صورت میں عوام کی مدد کرنا اور ایک بلڈ بینگ چلتے پھرتے کا قیام ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں تحریک انصاف کے درمیان کوئی گرو بندی نہیں چند باہر سے لوگ آکر سازشیں کر رہے ہیں میں ان کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ آئے اور ہمار ا مقابلہ کریں یہ گرو ہمیشہ سے تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ جو کبھی بھی اپنے مقصدمیں کامیاب نہیں ہوگا۔ بلوچستان میں تحریک انصاف ایک ہے صرف چند ایک ٹولہ ہیں جو دوسروں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں وہ کبھی بھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونگے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :