ریسکیو 1122کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی کیمپ

غیر منصفا نہ بھرتیوں،تبادلوں،برطرفیوں اور غیر قانونی شوکاز نوٹسز پر ڈی جی ریسکیوکے خلاف کاروائی کی جائے،سجاول خان

جمعرات 9 اپریل 2015 20:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)ریسکیو 1122پشاور سٹیشن کے ملازمین نے مطالبات کے حق میں پشاور کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا۔

(جاری ہے)

کیمپ کی قیادت شفٹ انچارج سجاول خان نے کی شرکاء کا کہنا تھا کہ افسر ان بالا بعض اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملی بھگت اور ذاتی مفادات کی خاطر ریسکیواہلکاروں کی الاوٴنس اور سروس سٹرکچر کے لیئے پشاور ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن پرفیصلہ ابھی آیابھی نہیں لیکن بعض اہلکاروں کو برطرف اور بعض کو شوکاز نوٹسز جاری کرکے ہراساں کر نے کی نہ صرف کوشش کی جارہی ہے بلکہ سٹیشن کوآرڈینیٹر بخت روان کوبرطرف بھی کردیاگیاہے۔

انہوں نے حکومت سے ریسکیو میں غیر منصفا نہ بھرتیوں،تبادلوں،برطرفیوں اور غیر قانونی شوکاز نوٹسز پر ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر اسد علی کے خلاف کاروائی اور سٹیشن کوآرڈینیٹر بخت روان کو فی الفور بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔