فاٹا ایڈہاک لیکچرر ز ایسوسی ایشن کااپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی کیمپ

ریگولرائزیشن بل ،فاٹا میں ایڈ ہاک کی بنیاد پر تعینات 225 لیکچرارز کو نظر انداز کیا گیا،صفی اللہ

جمعرات 9 اپریل 2015 20:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) فاٹا ایڈہاک لیکچرر ز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے تیسرے روزبھی پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا جس کی قیادت ایڈہاک لیکچرارز ایسوسی ایشن کے صدرافسر خان اور نائب صدرصفی اللہ کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت نے 12 مئی 2014 کو خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی سے ایڈہاک لیکچرارز کی مستقلی کیلئے ریگولرائزیشن بل پاس کیا لیکن فاٹا میں ایڈ ہاک کی بنیاد پر تعینات 225میل اور فی میل لیکچرارز جن میں نصف خواتین ہیں کو نظر انداز کرکے اور امتیازی سلوک روا رکھ کر قوم کے معماروں کے ساتھ زیادتی کی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر اہڈہاک کی بنیاد پر تعینات اساتذہ کی مستقلی کے آرڈر جاری کرے بصورت دیگر نہ صرف مستقلی تک احتجاج کاسلسلہ جاری رکھاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :