ایس ای سی پی نے مارچ 2015 میں521 کمپنیاں رجسٹرکیں

147 کمپنیوں نے ادا شدہ سرمائے کی حد میں اضافے کی درخواستیں دیں ، ادا شدہ سرمائے میں کلی طور پر9.96 بلین کا اضافہ منظور کیا گیا

جمعرات 9 اپریل 2015 20:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے مارچ میں 521 نئی کمپنیاں رجسٹرکیں ۔ رواں مالی سال میں اب تک (جولائی تا مارچ) تین ہزار پانچ سو اٹاسی (3588) نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئی ہیں۔مارچ میں رجسٹریشن حاصل کرنے والی کمپنیوں میں اٹھاسی (88) فی صد پرائیویٹ لمیٹڈ، جبکہ آٹھ (8) فی صد سنگل ممبرچار (4)فیصدپبلک ان لسٹڈ ایسوسی ایشن ناٹ فا ر پرافٹ اور بین الا قوامی کمپنیاں شامل ہیں۔

اس ماہ سب سے زیادہ کمپنیاں سروسز کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئی جن کی تعدادچھہتر( 76) ہے, چون(54)کمپنیا ں ٹریڈنگ کے شعبے میں، جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں چھیتالیس( 46 )، تعمیر کے شعبے میں تینتالیس( 43)،سیاحت کے شعبے میں انتالیس(39)کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ میں پچیس ( 25), تعلیم کے شعبے میں اکیس(21)، ادویات کے شعبے میں بیس(20)، ریئل اسٹیٹ پندرہ (15)کمیونیکیشن، کھانے اور مشروبات اور توانائی کے شعبے میں چودہ ( 14)ہیلتھ کے شعبے میں تیرہ(13) پاور جنریشن میں بارہ ( 12)کاغذ بورڈ اور ٹیکسٹائیل کے شعبے میں گیارہ(11), نقل وحمل کے شعبے میں دس(10) اس کے علاوہ تین( 3) غیر ملکی کمپنیوں نے کراچی اور اسلام آباد سے رجسٹریشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

20 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ان سرمایہ کاروں کا تعلق افغانستان، آسٹریلیا، چین، ڈنمارک، جرمنی ،فلسطین، سنگاپور، سپین، سری لنکا، ترکمانستان، برطانیہ اور امریکہ سے ہے یہ کمپنیز کھانے اور مشروبات ، تعمیر، ٹرانسپورٹ، ایجوکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انٹرنیٹ سروسز، ٹریڈنگ،چینی اور الائیڈ، اور سروسسز کی حامل ہیں۔

سب سے زیادہ رجسٹریشن کمپنی رجسٹریشن آفس اسلام آباد میں ہوئی جہاں سے 169کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ لاہوراورکراچی میں153 اور 118 کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی۔ پشاور،ملتان، فیصل آباد، سکھراورکوئٹہ میں 37, 21, 13, 8 اور 2کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی۔ دو سوسینتیس (237) کمپنیوں کی جانب سے غیر ادا شدہ سرمائے میں اضافے کی درخواستوں کو منظور کیاگیا اور کل 37.7بلین تک کے اضافے کی منظوری دی گئی ۔ علاوہ ازیں147 کمپنیوں نے ادا شدہ سرمائے کی حد میں اضافے کی درخواستیں دیں اور ان کمپنیوں کے کل ادا شدہ سرمائے میں کلی طور پر9.96 بلین کا اضافہ منظور کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :