نائن زیروسے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے الزام گرفتار کئے گئے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا
جمعرات 9 اپریل 2015 20:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو(90)سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے الزام گرفتار کئے گئے ملزمان 7ملزمان عبید کے ٹو ، فیصل محمود عرف فیصل موٹا، شبیر عرف فرحان ملا،عامر علی عرف عامر سرپھٹا، نادر شاہ ، عبدالقادر ہنگورواور کاظم کو2یوم کیلئے جیل بھیج دیا ہے اور مقدمہ کے تفتیشی افسر کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کرے ۔
جمعرات کو ملزمان کو سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت میں پیش کیا اور ملزمان کی آنکھوں پر کالی پٹی بھی باندھ رکھی تھی ،اس موقع پر تھانہ عزیز آباد ودیگر تھانوں کے تفتیشی افسران نے فاضل عدالت میں جیل بھیجنے کیلئے درخواست پیش کرتے ہوئے بتایا کہ متحدہ کے مرکز 90سے گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے راکٹ لانچر اور بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا اور ان ملزمان کی نشاندہی پر بھی اپوا کالج ایف بی ایریا اور سی ون ایریا قبرستان سے مزید راکٹ لانچر اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے اور ان ملزمان کے خلاف مزید نئے مقدمات درج کئے گئے ہیں تاہم دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمہ میں ملزم سے تفتیش مکمل کرلی ہے ل لہذا عدالت سے استدعاہے کہ ملزمان کو جیل بھیجا جائے جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کو جیل بھیج دیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کررہی ہے، منیر اکرم
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
احسن اقبال کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے چیئرمین سے ملاقات، سی پیک سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
9 مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر،عمرایوب کی عبوری ضمانت منظور
-
تجارت اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پالیساں بناتے ہوئے نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
-
نیب ترامیم فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کیلئے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.